زکریایونیورسٹی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سائنس کے ساتھ ساتھ آرٹس او رلسانیات میں تحقیقی میدان میں اپنا نام پیداکررہی ہے،وائس چانسلر

منگل 21 مئی 2019 16:55

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے جرنل آف ریسرچ( اردو) کے موجودہ شمارہ نمبر 33 کا آن لائن اففتتاح کرتے ہوئے نئی ادارتی ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا کہ زکریایونیورسٹی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سائنس کے ساتھ ساتھ آرٹس او رلسانیات میں تحقیقی میدان میں اپنا نام پیداکررہی ہی․خوش آئند بات یہ ہے کہ جرنل آف ریسرچ (اردو) ایچ ای سی کی وائی کیٹیگری میں شمار کیاجاتا ہی․ انہوں نے ماضی کا حوالے دیتے ہوئے کہاکہ 2001 میں یونیورسٹی کے دو ریسرچ جرنل تھے ایک سائنس اور ایک آرٹس ․ سائنس کا جرنل نکالنے میں سابقہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اسحاق اختر مرحوم کے ساتھ میں بطورمعاون تعاون کرتا تھا․ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز خان کلیانی مدیر جرنل اور ڈاکٹر خاور نوازش نائب مدیر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری کو ویب سائٹ کی متعدد خصوصیات سے آگاہ کیا․اور یہ بتایا کہ یہ اردو کا پہلا جرنل ہے جس کی اشاریہ سازی اور اقتباس نمائی گوگل کرے گا․اور اس طرح اردو دنیا میں بڑی پیش رفت کا اعزاز اردو کے اس ریسرچ جرنل کو ہورہاہی․اس موقعہ پر وائس چانسلر نے یقین دہانی کرائی کہ آن لائن اشاعت کے ساتھ ساتھ اس جرنل کے تین شماروں کی فوری اشاعت کے لیے وسائل فراہم کیے جائیں گی․انہو ںنے جرنل کے ٹائٹل کو اور دیدہ زیب بنانے کی ہدایت کی․ اس موقعہ پر جرنل کے چیف ایڈیٹر اور ڈین کلیہ السنہ اسلامی علوم پروفیسر ڈاکٹر محمد شفقت اللہ نے ایچ ای سی کی ہدایات کو ملحوظ رکھنے اور اردو اطلاعیات میں اس پیش رفت پر مبارک باد پیش کی․اس موقعہ پر اس جرنل کے بانی مدیر اور سابقہ ڈین پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد ، پروفیسر ڈاکٹر سید نثار حسین شاہ ، پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق ، پروفیسر ڈاکٹر ابو زر خلیل ، آر او ڈاکٹر ریحان صادق ، ڈاکٹر عمران جاوید، ڈاکٹر یاسر سیال ، جہانزیب اکمل اور رئیس نعمان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں