یوم شہادت حضرت علی ؓ کے موقع پر میپکونے کنٹرول روم قائم کردیا

اتوار 26 مئی 2019 15:15

ملتان ۔26مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے یوم شہادت حضرت علی ؓ کے موقع پرآج 27مئی کو ریجن میں بجلی سے متعلق معاملات کے حل کے لئے میپکو ہیڈ کوارٹر میں کنٹرول روم قائم کردیاہے جس کی نگرانی وہ خود کریں گے ۔

(جاری ہے)

میپکو ریجن کے زیر انتظام 9آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو جاری ہدایات میں انہوں نے کہاکہ 21رمضان المبارک کو امام بارگاہوں ، جلوسوں کی گزرگاہوں اور مجالس کے مقامات پر لائن سٹاف کی ڈیوٹیاں لگائیں اور شکایات سنٹرز، کسٹمرسروسز سنٹرز میںدرج ہونے والی شکایات کا فوری طورپر ازالہ کیاجائے۔

آپریشن سرکلوں میں مقررہ فوکل پرسن /میپکو افسران ضلعی سطح پر قائم کنٹرول رومز کے ساتھ رابطہ میں رہیں اور ایمرجنسی کی صورتحال میں فوری طورپر رسپانس دیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ سب ڈویژنوں میں ٹرانسفارمرز ٹرالیاں الرٹ کھڑی کی جائیں اور کسی بھی خرابی کی صورت میں فوری طورپر ٹرالیاں نصب کرکے بجلی بحال کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں