زرعی یونیورسٹی ملتان کے سائنسدانوںنے گندم کا زیادہ پیداوار دینے والا اورآب وہوا کی تبدیلی کے خلاف زبردست قوت کا حامل ہائبرڈ بیج تیارکرلیا، 35 سے 40 فیصد زیادہ پیداواردیتا ہے،

کاشت کے لئے ہائبرڈ بیج صرف 30کلوفی ایکڑ استعمال ہوتا ہے،جلدی پک کرتیارہوجاتاہے،اس میں آئرن اور زنک زیادہ ہونے کی وجہ سے غذائیت بھی زیادہ پائی جاتی ہے چیئرمین ڈاکٹرذوالفقار

اتوار 26 مئی 2019 16:20

ملتان ۔26مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) زرعی یونیورسٹی ملتان کے سائنسدانوںنے زیادہ پیداوار دینے والاگندم کاہائبرڈبیج تیارکرلیاہے۔مقامی طورپرتیارکردہ گندم کایہ بیج زرعی شعبہ میں انقلاب برپاکردے گا۔یونیورسٹی کے شعبہ تحقیق کے چیئرمین ڈاکٹرذوالفقار احمد ’’ اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کاتیارکردہ گندم کاہائبرڈبیج عام بیجوں کی نسبت 35سے 40 فیصدزیادہ پیداواردیتاہے اوراس بیج میں آب وہوا کی تبدیلی کے خلاف بہت زیادہ قوت مدافعت پائی جاتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ اس سال موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گندم کی فصل کابہت نقصان ہواہے تاہم ہائبرڈبیج ان موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ رہاہے اوراس بیج کی پیداوارعام بیجوں سے زیادہ ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزیدکہاکہ مقامی طورپرتیارکردہ ہائبرڈبیج ملتان اورفیصل آباد کے دومختلف کھیتوں میں کاشت کیاگیاتھاجس سے ملتان میں اس کی پیدوار66 من فی ایکڑ ہوئی ہے اورفیصل آباد میں اس کی پیدوار 60من فی ایکڑکے قریب رہی ہے ۔

جبکہ عام بیجوں کی فی ایکڑپیداوار ملتان میں 40 من اورفیصل آباد میں 35 من رہی ۔ڈاکٹرذوالفقار نے کہاکہ 35سے 40 فیصدپیداوارکافرق بہت زیادہ ہے اوراس سے ملکی زراعت میں انقلاب آجائے گا۔انہوںنے کہاکہ اس بیج کی تیاری میں آسٹریلوی سائنسدانوںنے بھی ہماری یونیورسٹی کے سائنسدانوں سے تعاون کیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہائبرڈبیج میں آب وہوا کی تبدیلی کے خلاف قوت مدافعت موجودہونے کی وجہ سے اس کی پیدوارزیادہ ہے اوراس کی کاشت سے علاقے کے کاشتکار زیادہ پیداوار لے سکتے ہیں اورموسمی تبدیلی سے ہونے والے گندم کے نقصانات سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں ۔

ڈاکٹرذوالفقار نے کہاکہ کاشت کے لئے ہائبرڈ بیج صرف 30کلوفی ایکڑ استعمال ہوتاہے جبکہ عام بیج 50کلوفی ایکڑسے بھی زیادہ استعمال ہوتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہائبرڈبیج عام بیجوں کی نسبت جلدی پک کرتیارہوجاتاہے اوراس میں آئرن اور زنک زیادہ ہونے کی وجہ سے غذائیت بھی زیادہ پائی جاتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہائبرڈبیج عام بیجوں کی نسبت مہنگاہے لیکن اس کی تیاری کے لئے ڈی اے پی اوریوریاکھاد کی ایک ہی بوری کافی ہے ۔ڈاکٹرذوالفقارنے ہائبرڈ بیج کو زراعت کامستقبل قراردیااوراس امید کااظہارکیاکہ اگلے تین سالوں تک ہائبرڈبیج کااستعمال عام ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں