لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے، سیکورٹی کے خاص انتظامات

اتوار 26 مئی 2019 21:25

ملتان ۔26مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی اتوار کے روز فرزندان اسلام کی کثیر تعداد اعتکاف میں بیٹھ گئی، ملتان کی بڑی مساجد کی انتظامیہ نے بتایا کہ معتکفین کی باقاعدہ رجسٹریشن کی گئی ہے جس کے لئے اعتکاف میں بیٹھنے والے شخص کے پاس اصل قومی شناختی کارڈ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ دو دیگر ضمانتی افراد کے شناختی کارڈز کی نقول بھی حاصل کی گئی ہیں،دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ کے ترجمان کے مطابق اعتکاف میں بیٹھنے کے لئے ہزاروں افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد مرکز میں اعتکاف میں بیٹھے ہیں جبکہ ملتان کی بڑی مساجد جن میں شاہی مسجد عید گاہ ، ابدالی مسجد ، مدرسہ دارالعلوم جامع خیرالمدارس سمیت شہر بھر کی مساجد میں بھی کافی تعداد میں لوگ اعتکاف میں بیٹھے ہیں،اس موقع پرسیکورٹی کا بھی خاص انتظام کیاگیا ہے،بڑی مساجد اور مدارس کے باہر پولیس تعینات کی گئی ہے جبکہ رضاکار اور سیکورٹی گارڈز بھی اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں