محکمہ صحت کے افسران اور ڈرگ انسپکٹرز عطائیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کریں،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 20 جون 2019 15:00

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی صدارت میں ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ صحت کی عطائیوں کے خلاف کارروائی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے انسانیت پر بدنما داغ ہیں۔محکمہ صحت کے افسران اور ڈرگ انسپکٹرز عطائیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کریں، انسانیت کے دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک ماہ کے دوران 1081 کلینکس اور میڈیکل سٹور چیک کئے گئے ،ادویات کی485نمونے ڈرگ ٹیسٹ لیبارٹری کو تجزیہ کے لیے بھجوانے گئے ،غیر قانونی کام کرنے والے 32کلینکس اور میڈیکل سٹورز سر بمپر کر دیئے گئے، غیر قانونی کام کرنے پر 10 افراد کے کیس صوبائی کوالٹی کنٹرول کمیٹی کو بھجوائے گئے۔ ڈرگ کوالٹی کنٹرول کے اجلاس میں 21 عطائیوں کے کیس ڈرگ کورٹ کو بھجوانے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی سید محمد علی بخاری، سی او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس،بی زیڈ یو کے شعبہ فارمیسی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نثارحسین شاہ اور ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں