مختلف مقامات پرکیبل کٹنے کی وجہ سے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروسز میں تعطل، بحالی کی کوششیں جاری ہیں، پی ٹی سی ایل

پیر 24 جون 2019 22:57

مختلف مقامات پرکیبل کٹنے کی وجہ سے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروسز میں تعطل، بحالی کی کوششیں جاری ہیں، پی ٹی سی ایل
ملتان ۔24جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے ترجمان کے مطابق مختلف مقامات پر کیبل کٹنے کی وجہ سے پاکستان بھر کے مختلف ریجنز میںسوموارکے روز انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئیں۔

(جاری ہے)

اس صورتحال کے حوالے سے فریحہ طاہر شاہ، جنرل منیجر، کارپو ریٹ کمیونیکیشن، پی ٹی سی ایل نے کہاہے کہ جلد از جلدسروسز کو بحال اور معمول پر لانے کیلئے اپنے تمام تکنیکی وسائل کواستعمال میں لارہے ہیں۔ بہت سے علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز بحال کر دی گئی ہیںاور اس خرابی کی اصل وجہ جاننے کیلئے ایک ا علی اختیار رکھنے والی تحقیقا تی کمیٹی بھی بنادی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں