ْڈی جی ایم ڈی اے نے وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق ہر بشر دو شجر مہم کا آغاز کر دیا

اتوار 18 اگست 2019 18:30

ملتان ۔18اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) ملتان ترقیاتی ادارہ ملتان کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق ہر بشر دو شجر مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال نے فاطمہ جناح ٹائون فیز I کے مین رائونڈ ابائوٹ سے ملحقہ گرین بیلٹ پر پودے لگا کر مہم کا آغاز کیا ۔ چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار نے بھی اپنے حصہ کے پودے لگا کر مہم کا آغاز کیا۔

اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈ ی اے نے کہا کہ ہمیں اپنے لیے اور اپنی آنے والی نسلوں کے تحفظ کے لئے صاف ماحول کی خاطر اپنی اخلاقی اور قومی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے شجر کاری خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ہر فر د اپنی ذمہ داری پوری کرے اور اپنے حصے کے درخت لگا کر مستقبل کی نسلوں کو صاف ماحول دے سکیں۔

(جاری ہے)

خصوصاً فاطمہ جناح ٹائون میں رہائش پزیر عوام شجر کاری پر خاص توجہ دے اور لگے ہوئے درختوں کا تحفظ کریں۔ہم پرائیویٹ پارٹنرز کو بھی دعوت دے رہے ہیں کہ اس کار خیر میں حصہ ڈال کر صدقہ جاریہ میں شامل ہوں۔ شجر کاری کے بعد ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا مانگی گئی۔ڈائریکٹر اربن پلاننگ خالد جاوید، ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ جاوید قریشی ،ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈ منسٹریشن ایم ڈی اے اکرام عزیز بلوچ،ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر احمد چغتائی نے پودے لگا کر مہم کا آغاز کیا۔

بعد ازاں ڈائریکٹرجنرل نے فاطمہ جناح ٹائون میں زیر تعمیر مرکزی جامع مسجد کا بھی دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کام کے میعار کو بہتر بنانے اور سپیڈ کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مسجد میں بہترین ٹائلز اور ماربل لگانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ کوشش کریں بڑے سائز کے ماربل اور ٹائلز لگائے جائیں۔قد آور اور سایہ دار درخت زیادہ سے زیادہ تعدامیں لگائے جائیں۔ڈائریکٹر جنرل نے بہت جلد مرکزی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے اہتمام کا حکم بھی جاری کیا ۔مزیدبرآں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے چیئر مین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار و دیگر آفیسران کے ہمراہ فاطمہ جناح فیزIIکے ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں