ڑ*تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،چوہدری محمد سرور

‘عمران خان اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سے ملاقات میں تاجروں کے مسائل پر بات چیت کروں گا ،گورنرپنجاب کی تاجروں کو یقین دہانی

بدھ 21 اگست 2019 21:45

ڑ*تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،چوہدری محمد سرور
=ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے وہ جلد وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سے ملاقات میں تاجروں کے مسائل پر بات چیت کریں گے انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں تاجروں کا مقدمہ بہترین انداز میں ان کے پاس پیش کریں گے کیونکہ تاجر برادری ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ان کے مسائل بات چیت کے زریعے ہی حل ہونے چاہیئں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے موقع پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی سے کی گئی ملاقات میں کیا چوہدری سرور نے مزید کہا کہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے قوم کو یکجا ہونا چاہیئے یہ وقت حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے کا ہے تاہم تاجروں کو چاہیئے کہ وہ ہڑتا ل کا راستہ اختیار نہ کریں جبکہ خواجہ سلیمان صدیقی نے توقع ظاہر کی کہ وہ تاجروں کے مسائل بخوبی سمجھتے ہیں وہ مرکزی تنظیم تاجران کے اجلاس میں گورنر پنجاب سے بات چیت کی رپورٹ بھی پیش کریں گے خواجہ سلیمان صدیقی نے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا کہ تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان ہونے والے مزاکرات میں صرف اپر پنجاب سے ہی 17تاجر رہنمائوں کو لینا حیران کن ہے حالانکہ نمائندہ تاجر برادری اور ایف بی آر کے درمیان طے پایا تھا کہ جنوبی پنجاب سے ایک جبکہ دیگر صوبوں سے صرف دو ، دو تاجر رہنمائوں پر مشتمل کمیٹی ملاقات کرے گی اسی لئے اس معاملے کو بھی سلجھایا جائے جس پر گورنر پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری کو احس طریقے سے ادا کریں گے اور تاجر برادری کے مسائل کے لئے وہ پل کا کردار ادا کریں گے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں