چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کے زیر اہتمام ویسکولر سرجری سمپوزیم کا انعقاد

ہفتہ 24 اگست 2019 00:05

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کے زیر اہتمام ایک روزہ ویسکولر سرجری سمپوزیم کا انعقاد ہوا۔ واسکولر سرجری کا شعبہ ملتان میں سب سے پہلے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں شروع کیا گیا۔ اس شعبہ کے آغاز میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر الطاف احمد اور فارن کوالیفائنڈ واسکولر سرجن ڈاکٹر یاسر خان نے خصوصی دلچسپی لی۔

واسکولر سرجری سمپوزیم نے نتیجہ میں ملتان کی ڈاکٹر کمیونٹی کو اس شعبہ سے آگاہی ملی۔

(جاری ہے)

اور شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملتان میں واسکولر سرجری کے مریضوں کو بہترین علاج کا مواقع ملے گے۔ سمپوزیم کے مہمان خصوصی صدر پی ایم اے ملتان پروفیسر مسعود الروف ہراج نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوے شعبہ کے آغاز پر کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ کو مبارکباد دی اور شعبہ کی ترقی کے لئے ہر ممکنہ مدد کی یقین دہانی کروائی۔ سمپوزیم میں امریکہ سے آئے ہوئے ماہر واسکولر سرجن ڈاکٹر مزمل سمیت پروفیسر حیدر زمان اور دیگر نے خطاب کیا۔ ملتان کے مختلف ہسپتالوں سے ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شعبہ واسکولر سرجری کے آغاز کو سراہا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں