ٹیکسٹائل سیکٹرروئی خریداری میںبدستور سرفہرست رہا

بدھ 18 ستمبر 2019 13:35

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹرنے کپاس کی فصل کے موجودہ سیزن میں15ستمبرتک ملک بھر سے مجموعی طورپر15لاکھ 53ہزار 612گانٹھ روئی خریدکر کے مقا می روئی کاسب سے بڑاخریداررہا۔

(جاری ہے)

ٹیکسٹائل سیکٹر نے گزشتہ سال 2018ء میں اسی عرصے کے دوران 18لاکھ 98ہزار441گانٹھ روئی کی خریداری کی تھی۔ٹیکسٹائل سیکٹر نے پنجاب سی15ستمبر2019 تک 5لاکھ809گانٹھ روئی کی خریداری کی۔جبکہ سندھ سے 15ستمبر تک 10 لاکھ52ہزار 803گانٹھ روئی خرید کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں