سیاسی اختلافات اپنی جگہ، کشمیر کے مسئلے پر ہم سب ایک ہیں، سابق وزیر اعظم سیدیوسف رضاگیلانی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:40

سیاسی اختلافات اپنی جگہ، کشمیر کے مسئلے پر ہم سب ایک ہیں، سابق وزیر اعظم سیدیوسف رضاگیلانی
ملتان ۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ملکی حالات متقاضی ہیں کہ سیاسی استحکام ہونا چاہیے،ہمارے سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن کشمیر کے مسئلے پر ہم سب ایک ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔یوسف رضاگیلانی نے مزیدکہاکہ ہم احتساب کے خلاف نہیں ہیں لیکن احتساب غیر جانبدار ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان سے پاکستان پیپلز پارٹی کا اعلی سطحی وفد ملے گاہم اپنے مطالبات رکھیں گے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں