پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، تین افرادگرفتار

اتوار 13 اکتوبر 2019 15:05

ملتان ۔13 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک کی ہدایت پر پولیس تھانہ قطب پور نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروشوںکوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے قطب پور کے علاقے میں کارروائی کی اور ملزم عبداللہ ولد عباس سکنہ آرائی سکنہ جہانیاں،ملزم مختیار ولد نور محمد قوم وینس سکنہ مظفرآباد اور ملزم محمد اعظم ولد خادم حسین قوم نول سکنہ قادرپورراں کو گرفتار کرلیا اورانکے کے قبضے سے 156بوتل ولایتی شراب اور 2 کاٹن بیئر برآمدکرلیے۔

گرفتار ملزمان بدنام زمانہ منشیات فروش خالد سین کے کارندے ہیں۔کارروائی پولیس میں ایس ایچ او قطب پور اور تھانہ قطب پور کے دیگر پولیس افسران شریک ہوئے۔ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی پولیس شروع کردی گئی۔ سی پی او ملتان کے حکم منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے جس کا مقصد ضلع بھر سے منشیات کا خاتمہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں