میپکوٹاسک فورسزکی کارروائیاں، 121بجلی چور پکڑ لیے

اتوار 13 اکتوبر 2019 15:05

ملتان ۔13 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میںایک روز میں121بجلی چورپکڑلئے جنہیں ایک لاکھ73ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر29لاکھ14ہزار روپے جرمانہ عائدکیاگیاجبکہ27مقدمات درج کروائے گئے۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر ، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے ۔

12اکتوبر2019؁ء کو ملتان میں9گھریلوصارفین کو11580یونٹس چوری کرنے پر243393 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان میں15 گھریلوصارفین کو28258یونٹس چوری کرنے پر310183روپے جرمانہ اور 11مقدمات درج ، وہاڑی میں9گھریلو صارفین کو9306یونٹس چوری کرنے پر168060روپے جرمانہ،بہاولپور میں7گھریلوصارفین کو8805یونٹس چوری کرنے پر191000روپے جرمانہ،ساہیوال میں17 گھریلو صارفین کو22546یونٹس چوری کرنے پر404994روپے جرمانہ اور دو مقدمات درج ، رحیم یار خان میں21گھریلواورکمرشل صارفین کو20871یونٹس چوری کرنے پر412200روپے جرمانہ ، مظفر گڑھ میں17 گھریلو صارفین کو33127یونٹس چوری کرنے پر436000روپے جرمانہ اور8 مقدمات درج ،بہاولنگر میں5گھریلوصارفین کو8703یونٹس چوری کرنے پر142700روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں21 گھریلو،صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو30239یونٹس چوری کرنے پر606070روپے جرمانہ عائد کیاگیااور6 ایف آئی آر زدرج کروائی گئی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں