گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈائون ۔سرکاری نرخ آویزاں کرنے کی ہدایت

پیر 14 اکتوبر 2019 17:05

ملتان ۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان ڈویژن میں گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا۔کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے گراں فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو حکومتی نرخوں پر فوری عملدرآمد کا ٹاسک دے دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام کریانہ سٹورز پر سرکاری نرخو ں کا پینافلکس لگایا جائے۔

شہریوں کو اشیائے ضروریہ ارزاں نرخوں پر فراہم کرنے بارے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔تمام کریانہ سٹورز کے باہر ٹول فری، شکایت نمبر واضح درج کیا جائے۔شہری 080002345 ٹول فری نمبر پر رابطہ کر کے شکایت درج کروا سکتے ہیں۔ کمشنر ملتان نے مزید کہا کہ قیمت پورٹل بارے بھی شہریوں میں بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے جبکہ پرائس کنڑول مجسٹریٹ اپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں