سیوریج کے لئے مشینوں کی خریداری کا اشتہاردینے کی ہدایت

پیر 14 اکتوبر 2019 18:30

ملتان ۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال نے گذشتہ روز واسا کے آفیسران کے کارکردگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی ونچنگ مشینوں کی خریدار ی کے لئے اشتہاردیا جائے۔رواں ماہ میں اس کے بجٹ کو فائنل کریں تا کہ نئی مشینیں جلد از جلد خرید کر شہریوں کے سیوریج کے مسائل حل کر کے ریلیف دیا جا سکے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ واسا ایک ایسا اہم ادارہ ہے جس سے ہر گھر کا واسطہ ہے ۔

(جاری ہے)

ایک گھر کا مسئلہ پورے علاقے کے لئے مسئلہ بن جاتا ہے ۔اجلاس میں ڈائریکٹر ورکس مشتاق خان ایکسین واسا عارف عباس ،ایکیسن حافظ عرفان ،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر سپلائی عبدالسلام و دیگر آفیسران شریک تھے۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ شیڈ ول کے مطابق تمام علاقوں میں ڈی سلٹنگ مہم جاری رکھی جائے ۔واٹر سپلائی کے ٹائم ٹیبل پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اگر کسی جگہ واٹر سپلائی لائن خراب ہوتی ہے تو اس کو ٹھیک کرنے یا جوڑنے کی بجائے نئی لائن ڈالنے کو ترجیح دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں