پولیس نے اندھے قتل کو ٹریس کرکے ملزمان کوگرفتارکرلیا

پیر 14 اکتوبر 2019 18:30

ملتان ۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) پولیس تھانہ نیو ملتان نے 3 ہفتے قبل ہونے والے اندھے قتل کو ٹریس کر لیا۔ 22ستمبر2019 ء کوشام ساڑھے چاربجے بوعہ پور قبرستان سے اطلاع ملی کہ وہاں پر ایک بوری میں لاش بند پڑی ہے۔ اس اطلاع پر مقامی پولیس تھانہ نیو ملتان فوری طورموقع پر پہنچی۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کراس کاا پوسٹ مارٹم کروایا ۔

مقتول کی شناخت بشیر احمد ولد حضور بخش قوم جھبیل سکنہ موضع جٹالہ تحصیل و ضلع لودھراں کے نام سے ہوئی جس کا مواد PFSA بھجوایا گیا اور مقدمہ نمبر773/19مورخہ 22ستمبر2019ء بجرم 302/201/34ت پ تھانہ نیو ملتان درج ہوا۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک کی ہدایت پر ایس پی گلگشت عمران رزاق کی زیر* نگرانی پر ڈی ایس پی نیو ملتان طاہر مجید،ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان انسپکٹر محمد صادق ڈوگر پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دے کر اس اندھے قتل کو ٹریس کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا گیا۔

(جاری ہے)

جس پر مقامی پولیس نے ملزمان مسماة اختری دختر سراج الدین ،محمد علی ولد فرزند علی، محمد بلال ولد امیر احمد کو گرفتار کرکے تفتیش کی۔مقتول بشیر نے ملزمہ سے دوسری شادی کی ہوئی تھی۔ملزمہ نے وجہ عناد مقتول کا کردار مشکوک اور خرچہ نہ دینا بتایا ہے ۔ملزمان نے انکشاف کرتے ہوئے بتلایا کہ انہوں نے مسماة اختری کے کہنے پر ملزمہ کے حقیقی بھانجے ملزم محمد علی اور ملزمہ کے بیٹے جو کہ مقتول کا سوتیلہ بیٹا ہے محمد بلال نے مل کر ملزمہ اختری نے اپنے خاوند بشیر احمد کو نیند کی گولیاں کھلا کر قتل کر کے لاش کو بوری میں بند کر کے بوعہ پور کے قبرستان میں پھینک دی تھی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں