بہائوالدین ذکریایونیورسٹی ملتان اورچین کی یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پردستخط

پیر 14 اکتوبر 2019 19:15

ملتان ۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ اورک اور پلانٹ پروٹیکشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ گینگڈانگ اکیڈیمی ایگری کلچر سائنسز گینگڈانگ چائنا Plant Protection Research institute, Guangdong Academy Agricultural Sciences, China)کے درمیان ’’ کراپ پروٹیکشن ‘‘ پر ہونے والی مفاہمتی یادداشت پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے دستخط کیی․ اس موقعہ پر ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر نجم الحق اور ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ انٹامالوجی ڈاکٹر قمر سعید بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے کہاکہ چین دنیا کے ان چند ممالک میں سے ہے جنہوں نے اپنی محنت ، سائنسی تحقیق اور تکنیکی مہارت کی بنیاد پر نہ صرف ترقی کرکے صف اول کے ملکوں میں شامل ہوا ہے بلکہ ہر قسم کے دبائو کا بھی مقابلہ کیا ہے۔انہو ںنے کہاکہ ہمارے طالب علموں سائنس دان اور سوشل سائنٹسٹ چین سے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں․ دونوں اداروں کی طرف سے اساتذہ کے ریسرچ کے کام کو فروغ دیاجائے گا․اور چائنا گورنمنٹ کی طرف سے پوزیشن ہولڈرز کو سکالرشپس دیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں