ریئرایڈمرل زاہد الیاس کی وائس چانسلر بی زیڈیوسے ملاقات

پیر 14 اکتوبر 2019 19:15

ملتان ۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) بہاء الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصوراکبر کنڈی سے ریئر ایڈمرل پاک نیوی زاہد الیاس نے ملاقات کی۔ وائس چانسلر نے ان کو یونیورسٹی فیکلٹی ،طالب علموں اور پروگرامز کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے ملک میں امن و امان قائم کرنے کے لیے پاکستانی فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا․ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی․ایڈمرل پاک نیوی زاہد الیاس نے بہت کم عرصہ میں پروان چڑھنے اور قابل افتخار ادارہ بننے پرامیدظاہرکی کہ یونیورسٹی علمی لحاظ سے اور زیادہ ترقی کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں عزم صمیم کے ساتھ باہم مل کر اپنا کردار جاری رکھیں گے۔ملاقات کے دوران ہر دو اطراف سے ایک دوسرے کوشیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں