ملتان میں کالج طالب علم نے رزلٹ اچھا نہ آنے پر خودکشی کرلی

پیر 14 اکتوبر 2019 20:10

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) کالج کے طالب علم نے امتحان میں اچھا نتیجہ نہ آنے پر خودکشی کرلی۔ پیر کو پولیس نے بتایا کہ فرسٹ ایئر (سال اول) کے طالب علم صائم نے رزلٹ اچھا نہ آنے پر دریا میں چھلانگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

(جاری ہے)

صائم کی لاش دریا سے برآمد کرلی گئی ہے اور اس کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔صائم نے خودکشی سے قبل والدین کے نام خط بھی تحریر کیا کہ رزلٹ خراب ہونے سے میری عزت خراب ہوگئی جس پر دل برداشتہ ہوکر خودکشی کر رہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں