پنجاب سیڈ کونسل نے بیجوں کی 31نئی اقسام کی منظوری دے د ی

منگل 15 اکتوبر 2019 15:55

ملتان ۔ 15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال کی زیر صدارت پنجاب سیڈ کونسل کے 52ویں اجلاس میں زرعی اجناس کے بیجوں کی 31نئی اقسام کی منظوری دے د ی گئی۔اجلاس میں مجموعی طور پر آلو کی 3، شوگر کین کی4، آئل سیڈ کی 2، چاول کی 2، پیاز کی 2،پھولوں کی 3، مٹر کی 1،جئی کی 2، انجیر کی 1، انگور کی 3،چاول ہائبرڈ کی 1 اورمسور کی ایک قسم کے بیج کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹرعابد، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن مسعود قریشی، قائم مقام ایم ڈی غضنفر خان، ڈائریکٹر سیڈ کونسل رانا رفعت، ڈائریکٹر انفارمیشن رفیق اختر، ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ عبید الرحمان، ایڈوائزر وزیر زراعت شاہد قادر اور سیکرٹری زراعت کے نمائندے سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں زراعت کی ترقی کے لئے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر زراعت نعمان لنگڑیال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ’’خوشحالی کسان کی ترقی پاکستان کی ‘‘ ویژن کے تحت منصوبہ بندی کر کے پیشرفت جارہی ہے، جس دن زراعت کا قلمدان سنبھالا تھا اسی دن تہیہ کیا تھاکہ زرعی شعبہ کی ترقی کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلوں گا اور دن رات محنت کر کے زرعی انقلاب لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بڑا بھائی ہونے کے ناطے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے سستی اور معیاری خوراک کی فراہمی کی اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے حوالے سے آگاہ ہے اور اس حوالے سے حکومت مایوس نہیں کرے گی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں