ملتان،آصف علی زرداری کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب منعقد

پیر 21 اکتوبر 2019 16:59

ملتان،آصف علی زرداری کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب منعقد
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی علما مشائخ ونگ جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر حاجی مرزا نذیر بیگ کی طرف سے آصف علی زرداری کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، دعائیہ تقریب میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر حاجی مرزا نذیر بیگ نے آصف علی زرداری کی صحت یابی اور رہائی کیلئے خصوصی دعا منگوائی اور فریال تالپور، خورشید شاہ سمیت تمام سیاسی اسیران کی رہائی کیلئے بھی دعا کرائی۔

اس موقع پر خواجہ رضوان عالم، ملتان ڈویژن کے صدر خالد حنیف لودھی، مرزا نذیر بیگ، ضلعی جنرل سیکرٹری رائو ساجد علی، ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن ایم سلیم راجا، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری یاسین، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل سٹی خواجہ عمران، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی امین ساجد، نائب صدر سٹی مشتاق بلوچ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ آصف علی زرداری کو 12 سال پابند سلاسل رکھا گیالیکن ان پرکوئی الزام ثابت نہ ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے صدر کی حیثیت سے 73 کے آئین کو مکمل بحال کر کے تمام صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کو دے کر عوام کی منتخب کی ہوئی اسمبلی کو مضبوط بنایا،تقریب میں سلیم اللہ، اشفاق قریشی، صابر قادری، بابا رشید، شیخ سلیم، عرفان ببن، بشیر فومین، نادر بلوچ، مشتری ریاض، حاجی ملنگی، حکیم غفار سمیت ورکروں و عہدیداران نے شرکت کی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں