ادویات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پرعمل درآمد کا مطالبہ

بدھ 23 اکتوبر 2019 16:10

ملتان ۔ 23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) پاکستان کیمسٹ ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کے صدر محمد اختربٹ نے کہاہے کہ وزیراعظم اورچیئرمین نیب حکومت کی واضح ہدایات کے باوجود ادویات کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جارہی جس پرسخت ایکشن لیتے ہوئے احکامات پرعمل درآمد کرایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملٹی نیشنل کمپنیاں نہ صرف ادویات کی خودمصنوعی طورپرقلت پیداکرتی ہیں بلکہ اپنی چندادویات کے سٹاک کو جبراًًفروخت کراتی ہیں اگرایسا نہ کیاجائے تویہ بڑی کمپنیاں جان بچانے والی ادویات دینے سے انکاری ہوجاتی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ڈرگ ریگولیٹری اٹھارٹی اپنے فرائض پوری طرح ادانہیں کررہی جس کی وجہ سے بڑی کمپنیوںنے اپنی ادویات کی قیمتوں میں تین سوفیصدتک اضافہ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں