کاشتکارکینولہ کے آبپاش علاقوں میں نائٹروجنی کھاد کو دو حصوں میں تقسیم کر کے ڈالیں، محکمہ زراعت

بدھ 13 نومبر 2019 15:45

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) محکمہ زراعت پنجاب کی سفارشات کے مطابق کینولہ کے کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کیلئے آبپاش علاقوں میں نائٹروجنی کھاد کو دو حصوں میں تقسیم کرکے ڈالیں۔ کینولہ اقسام کیلئے آبپاش علاقوں میں تین تا چار پانی کافی ہیں۔

(جاری ہے)

پہلا پانی اگاؤ کے 30دن بعد، دوسرا پانی پھول آنے پر اور تیسرا پانی پھلیاں بننے کے قریب ہلکی مقدار میں دیں۔

جب پودے چار پتے نکال لیں تو کینولہ کی چھدرائی کریں۔ چھدرائی کرتے وقت پودوں کا درمیانی فاصلہ 10تا 15 سینٹی میٹر رکھیں۔ چھدرائی ہر صورت میں پہلی آبپاشی سے پہلے کرلیں اور کمزور اور بیمار پودے بھی نکال دیں۔ محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے شدید کورے کی صورت میں ہلکی آبپاشی ضرور کریں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں