سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا نام بھی ای سی ایل سے خارج، کمبوڈیاروانہ

پیر 18 نومبر 2019 19:36

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا نام بھی ای سی ایل سے خارج، کمبوڈیاروانہ
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا نام بھی ای سی ایل سے خارج ہوگیاہے، یوسف رضا گیلانی ایشیا پیسیفک سمٹ میں شرکت کے لئے کمبوڈیا روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو پندرہ دن کے لئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے، یوسف رضا گیلانی کو وزارت داخلہ کی جانب سے باہر جانے کی اجازت دی گئی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وزارت داخلہ کو باہر جانے کے لئے درخواست دی تھی۔خاندانی ذرائع کے مطابق مخدوم یوسف رضا گیلانی کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس آ جائیں گے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں