ملتان الیکٹرک پاور کمپنی میں تعینات ہونے والے جنرل منیجر اور چیف انجینئرز نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا

بدھ 20 نومبر 2019 19:30

ملتان ۔20 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) میں جنرل منیجر اور چیف انجینئرز کی خالی آسامیوں پر تعینات ہونے والے افسران نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیاہے۔

(جاری ہے)

جن افسران کو ان عہدوں کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ان میں ایڈیشنل چیف انجینئر پروکیورمنٹ ڈسٹری بیوشن انجینئر رانا عبدالستارکو جنرل منیجر ٹیکنیکل میپکو، چیف انجینئر پلاننگ میپکو محمد اقبال خان جوئیہ کو چیف سٹریجیٹک پلانر میپکو اور منیجر ایم اینڈ ٹی فرسٹ ریجن ملتان محمد اخلاق قادری کو چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن میپکوکی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں