چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ آئندہ ہفتے لاہورہائی کورٹ ملتان بنچ کا دورہ کریں گے

جمعہ 22 نومبر 2019 19:37

چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ آئندہ ہفتے لاہورہائی کورٹ ملتان بنچ کا دورہ کریں گے
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ آئندہ ہفتے لاہورہائی کورٹ ملتان بنچ کا دورہ کریں گے۔ اس سلسلے میں انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے سینئر ایڈیشنل رجسٹرار محمد اکرم شیخ کی زیر صدارت گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے خصوصی طور پر شرکت کی۔سول جج و ریسرچ آفیسر محمد شفیق،صدر ہائی کورٹ بار حیدرعثمان مسرور عثمان،اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور، ایم۔

(جاری ہے)

ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر، ڈائریکٹر انفارمیشن سجاد جہانیہ اور ایکسین بلڈنگ حیدر علی نے اجلاس میں شرکت کی۔چیف جسٹس کی آمد پر ہائی کورٹ بار ہال کی تزئین وآرائش اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اپنی ٹیم کو بہترین انتظامات کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ کی ہائی کورٹ بار ملتان بنچ کی دعوت پر کانفرنس میں شرکت کے سلسلے میں آئندہ ہفتے ملتان آمد متوقع ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں