ْملتان میں وقفے وقفے سے بونداباندی، سردی بڑھنے سے مچھلی اور ڈرائی فروٹ کی فروخت میں اضافہ

جمعہ 22 نومبر 2019 20:40

ملتان ۔22 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) ملتان میں جمعہ کے روز ہونے والی بونداباندی سے سردی بڑھ گئی۔ بوندا باندی کا سلسلہ صبح دس بجے کے بعد شروع ہوا اوروقفے وقفے سے رات گئے تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

بارش اورسردی کے باعث دفاتر اور سکولوں میں حاضری کم رہی۔ لوگوں کی بڑی تعد ادنے ہوٹلوں کارخ کیا۔ مچھلی اور ڈرائی فروٹ کی فروخت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان اوراس کے گردونواح میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طورپرابرآلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں مزید بارش کا ا مکان نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں