نو عمر بچوں سے مشقت کروانے والے افراد کیخلاف کارروائی،45مقدمات درج

بدھ 11 دسمبر 2019 21:50

ملتان ۔11دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر نو عمر بچوں سے مشقت کروانے والے افراد کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں محکمہ لیبر نے ملتان ڈویژن میں بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے بارے 3 روزہ مہم کے دوران 285 چھاپے مارے اور 45 مقدمات درج کروائے۔اس موقع پر ڈائریکٹر لیبر کامران علی نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں۔ان کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ بچوں پر تشدد اور مشقت جیسے مسائل کا خاتمہ بے حد ضروری ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں