آٹے کاکوئی بحران نہیں،ڈپٹی کمشنرنے سیل پوائنٹس پرآٹافراہم نہ کرنے والی فلورمل سربہمرکردی گئی

اتوار 19 جنوری 2020 18:30

ملتان ۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2020ء) آٹے کی قلت پرقابوپانے کے لئے وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ہدایت پرانتظامیہ متحرک ہوگئی اورڈپٹی کمشنر عامرخٹک نے حکومت کی طرف کوٹے میں ملنے والی گندم کا آٹا سیلز پوائنٹس پر فراہم نہ کرنے پر عبداللہ فلور مل کو سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک جب عبداللہ فلور مل پہنچے تو مانیٹرنگ ڈیوٹی پر تعینات محکمہ خوراک کے انسپکٹر نے انہیں بتایا کہ فلور مل کو سرکاری کوٹے سے گندم فراہم کی گئی لیکن متعلقہ سیلزپوائنٹ پر آٹا نہیں بھجوایا گیا۔

فوڈ انسپکٹر نے بتایا کہ اس کو بار بارتاکید کرنے کے باوجود سیل پوائنٹ پر آٹا نہیں بھجوایا گیا، مالکان اور انتظامیہ فلور مل سے روانہ ہو گئی ہے۔اس پر ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو فوری طور پر فلور مل سیل کرنے کی ہدایت کردی۔بعد ازاں کمشنر آفس میں منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے بتایا کہ ضلع میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے۔محکمہ خوراک کے پاس گندم کا وافر سٹاک موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں