میپکونے رواں مالی سال کے دوران مختلف کیٹگریزکے ایک لاکھ77ہزار855میٹرتبدیل کئے

بدھ 22 جنوری 2020 22:45

ملتان ۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے رواں مالی سال 2019-20؁ء کے دوران خراب اور جلنے والے مختلف کیٹگریز کے ایک لاکھ 77 ہزار 855میٹرز تبدیل کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان میں ایک لاکھ73ہزار76سنگل فیز، 4ہزار481تھری فیز اور 298ایم ڈی آئی میٹرز شامل ہیں ۔ جولائی تا دسمبر2019؁ء کے دوران ملتان سرکل میں 17839، ڈی جی خان سرکل میں 26300، وہاڑی سرکل میں 18957، بہاولپور سرکل میں 21196، ساہیوال سرکل میں 17503، رحیم یار خان سرکل میں 20475، مظفرگڑھ سرکل میں 30082، بہاولنگر سرکل میں 15464اور خانیوال سرکل میں 10039میٹرز تبدیل کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں