چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایات پر عمل در آمد ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ نامزدچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

جمعرات 20 فروری 2020 00:04

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) چیف جسٹس گلزار احمد کے دورہ ملتان کے موقع پرجاری ہونے والے احکامات پر عملدرآمد کے حوالے سے گز شتہ روز لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے کمیٹی روم میں ایک اجلاس منعقد ہوا جو کہ اس سلسلہ کا دوسرا اجلاس ہے ۔اجلاس کی صدارت سینئر جج ملتان بینچ و نامزد چیف جسٹس لاہو ر ہا ئی کو رٹ جسٹس محمد قاسم خان نے کی۔

اجلاس میں جسٹس سید شہبا ز علی رضو ی بھی ان کے ہمراہ تھے۔سینئر ایڈیشنل رجسٹرار محمداکرم شیخ، کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق، ڈپٹی کمشنر عامرخٹک،سی پی او محمدزبیر دریشک ،ڈی جی ایم ڈی اے محمد علی عباس ،ڈی جی پی ایچ اے محمد افضل ناصر،ضلعی انتظامیہ اور مختلف محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ جسٹس محمد قا سم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایات پر عمل در آمد ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونا چاہیے ،ان کی ہدایات کے مطابق شہر کے پارکوں کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے،پورے شہر ملتان میں بھرپور شجر کاری کی جائے، شہر کی صفا ئی ستھر ائی کو یقینی بنا یاجا ئے اورشہر میں سٹریٹ لائٹس کو بحال کیا جائے، پارکس اور دیگر مناسب جگہوں پر گھنے سایہ دار درخت لگائے جائیں۔

(جاری ہے)

جسٹس محمدقاسم خان نے فرمایا کہ تمام افسرا ن شہر کو خوبصو ر ت بنا نے کیلئے دی گئیں ہد ایا ت پر عمل درآ مد کو یقینی بنا ئیں اورکوئی کو تا ہی نہ بر تیں ،پارکس کی اپ گریڈیشن کی جائے تاکہ شہریوں زیادہ سے زیادہ پر افزا ماحول و تفریح میسر آ سکے۔ شہر سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنا یا جائے جس سے ہما ری سڑکیں، گلیاں اور بازار کشادہ ہو نگے اور ٹریفک کی روانی بھی بہترین ہوگی۔ ماحول کو صاف ستھرا بنانے اور آلودگی کے خاتمہ کے حوالے سے برق رفتا ری کے ساتھ اقدامات کئے جا ئیں اور پیش رفت با ر ے بر وقت رپو رٹس بھی دی جا ئیں ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں