سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی جانے والی خاتون دم توڑگئی

بدھ 26 فروری 2020 20:40

ملتان ۔26فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) ملتان میں مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی جانے والی خاتون نشتر اسپتال میں چل بسی پولیس کی جانب سے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ملتان کے علاقے تھانہ صدر کی رہائشی 27 سالہ مریم کو اسکی ساس اور دیوار نے مبینہ طور پرپٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی آگ لگنے کے باعث خاتون کا 60 فیصد جسم جھلس گیا تھا کئی روز نشتر اسپتال میں زندگئی اور موت کی کشمکش میں گزارنے کے بعد خاتون چل بسی ۔پولیس کی جانب سے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں