پی ایس ایل فائیو،ملتان سلطانز نے پشاورزلمی کو 6وکٹوں سے ہرادیا

بدھ 26 فروری 2020 23:40

ملتان ۔26فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) پی ایس ایل فائیوکے ایک میچ میں ملتان سلطانز نے ہوم گرائونڈ پراہم کامیابی حاصل کرکے شائقین کے دل جیت لئے ۔ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز کی یہ دوسری کامیابی ہے ۔بدھ کے روزملتان کرکٹ سٹیڈیم میں منعقدہونے والے میچ میں ملتان سلطانزنے مدمقابل پشاورزلمی کو6وکٹوں سے ہرادیا۔

(جاری ہے)

اس میچ میں ملتان سلطانزنے ٹاس جیت کرپشاورزلمی کوپہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

پشاورزلمی کی ٹیم 18.3 اوورزمیں 123رنزبناکرآئوٹ ہوگئی۔ ملتان سلطانزنے 124رنز کاہدف14.5 اوورزمیں مکمل کرلیا۔ملتان سلطان کے ریلی روسو نی49، خوشدل خان نے 43کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ۔اس میچ میں تماشائیوں میں جوش وخروش دیکھنے میں آیا،شائقین کی بڑی تعدادسٹیڈیم میں موجودتھی۔اس موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں