کورونا آگاہی پھیلانے میں میڈیا کا اہم کردار ہے، شاہ محمود

وزیراعظم عمران خان 12 سو ارب روپے کا پیکج دے رہے ہیں،حکومت اکیلے بوجھ نہیں اٹھاسکتی، عوام نے بھی تعاون کرنا ہے، وزیر خارجہ لاک ڈاؤن کے دوران 25 لاکھ گھرانوں کو راشن پہنچانے کے طریقہ کار دیکھ رہے ہیں، راشن کی تقسیم کے عمل کو شفاف بنایا جائے گا، ملتان میں گفتگو

منگل 31 مارچ 2020 22:00

کورونا آگاہی پھیلانے میں میڈیا کا اہم کردار ہے، شاہ محمود
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے دوران آگاہی پھیلنے میں میڈیا کا کردار اہم رہا ہے۔ قرنطینہ مرکز کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 12 سو ارب روپے کا پیکج دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اکیلے بوجھ نہیں اٹھاسکتی، تاہم اس دوران عوام نے بھی تعاون کرنا ہے۔

انہوںنے کہاکہ لاک ڈاؤن کے دوران 25 لاکھ گھرانوں کو راشن پہنچانے کے طریقہ کار دیکھ رہے ہیں، راشن کی تقسیم کے عمل کو شفاف بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کورونا کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو ہدایات حکومت دے رہی ہیں اٴْن پر عوام عمل کرے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری مشکل وقت میں مدد کی، اور وہ ہماری ترجیحی بنیادوں پر مدد کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ چین کے پانچ جہاز پاکستان پہنچ چکے، مزید بھی آ رہے ہیں، اپنی ٹیم بھی چین روانہ کر دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین کی لیڈر شپ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں سے بھی دوستوں کو آگاہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قرضوں کو ری اسٹرکچر کر دیا جائے تو ہم وہ پیسہ عوامی فلاح و بہبود پر لگائیں گے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں