میپکو محکمانہ ترقی امتحانات کے نتائج کااعلان،22ملازمین کی اگلے عہدے پرترقی

اتوار 5 اپریل 2020 18:50

ملتان ۔05 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ریجنل ٹریننگ سنٹر کے پرنسپل میاں قیصر عباس نے لائن مین فرسٹ/لائن فورمین سیکنڈ سے لائن سپریٹنڈنٹ سیکنڈ/لائن فورمین فرسٹ کے ٹی500پروموشن امتحانات کے نتائج جاری کردئیے ہیں جس کے مطابق پروموشن امتحان میں شرکت کرنے والے تمام 22ملازمین نے کامیابی حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

لائن مین فرسٹ سے لائن سپریٹنڈنٹ سیکنڈ کے عہدے پر ترقی کے امتحان میں کامیاب ہونے والے میٹرک پاس تعلیم والے لائن مین فرسٹ میں خادم حسین ولد عبدالغفور، بشیراحمدولد نور محمد، محمد ایاز، محمد مختار، محمد عثمان، محمد شریف، محمد ندیم ہاشمی، نور الہیٰ، خادم حسین ولد حافظ غلام حسین، محمد رمضان، محمد منور، محمد سلیم، محمد اکرم، محمد صدیق، عبدالغفار، مشتاق احمد اور بشیراحمد ولد اللہ بخش شامل ہیں جبکہ ورک مین کیٹگری میں لائن فورمین سیکنڈ سے لائن فورمین فرسٹ کے عہدے پر ترقی کے امتحان میں نذیرریاض، فریادعلی، محمد اصغر، شاہد اقبال اور پیر بخش شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں