ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے آن لائن درس وتدریس احکامات کا خیرمقدم

اتوار 5 اپریل 2020 18:50

ملتان ۔05 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) وا ئس چانسلر بہاالدین زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پاکستان کی جامعات کو آن لائن درس و تدریس کے احکامات دینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو بنانے میں خاصا وقت درکار ہوگا، انہوں نے کہاکہ ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان لاہور کو آن لائن فاصلاتی نظام تعلیم کے لئے بہتر طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، ورچوئل یونیورسٹی کے پاس آئی ٹی کا بہترین نظام اور ڈھانچہ موجود ہے تاہم اسے موئثر بنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر منصورکنڈی نے کہا کہ لاک ڈائون کے باعث گھروں میں محصور طلبہ کے تعلیمی نقصان کا ازالہ آن لائن فاصلاتی نظام سے ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا ہائر ایجوکیشن کمیشن کو دوسری جامعات میں آن لائن سسٹم کے اجرا کے لئے وسائل اور رہنمائی بھی فراہم کر نا ہوگی

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں