ضلع ملتان میںگندم خریداری کا ایک لاکھ 89ہزار 814 میٹرک ٹن کاہدف مقرر ۔۔باردانہ 13اپریل سے تقسیم ہوگا

اتوار 5 اپریل 2020 18:50

ملتان ۔05 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) ضلع بھر میں کسانوں سے گندم خریداری کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ضلع میں گندم خریداری کے پلان کی منظوری دے دی ۔ عامرخٹک نے کہاکہ گندم کی خریداری اوپن ہو گی جبکہ گندم خریداری سنٹر انچارج کاشتکار کو5 سو بوری باردانہ جاری کر سکے گا۔ انہوں نے کہاکہ ڈی ایف سی کو 1ہزار بوری باردانہ جاری کر نے کا اختیار ہو گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ باردانہ کی تقسیم کا عمل 13 اپریل سے شروع کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عامر خٹک نے کہاکہ اس سال 1لاکھ 89ہزار 814 میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ پچھلے سال خریداری کا ہدف 1لاکھ 65ہزار میٹرک ٹن تھا۔ اس سال فی ایکڑگندم کی پیداوار کا تخمینہ ساڑھی34 من لگایا گیا ہے۔گزشتہ سال گندم کی 29 من فی ایکڑ پیداوار تھی۔انہوں نے کہاکہ ضلع میں گندم کی خریداری کے لئی17 مراکز قائم کر دئے گئے ہیں جس میں ملتان میںسات جبکہ شجاع آباد اور جلالپور پیروالا میں پانچ پانچ گندم خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ہر سنٹر کے لئے پرچیز کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ۔اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان کو گندم خریداری کے عمل کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں