دریائے چناب میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے

پیر 25 مئی 2020 19:15

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2020ء)گاگراں نصیرو الا کے قریب دریائے چناب میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے۔ ریسکیو1122کے مطابق کنٹرول روم میں کال آئی کہ دو نوجوان دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے ۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں نے ایک نوجوان کی لاش نکال لی جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن شروع کرکے دوسرے نوجوان کی لاش بھی تلاش کرلی۔ ڈوبنے والوں کی شناخت نادرآباد کے رہائشی22سالہ وسیم ولد غلام مصطفی اور 18سالہ ریحان ولد محمد رفیق کے نام سے ہوئی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں