اردو ، فارسی اور سرائیکی کے نامور شاعر حیدر گردیزی کی 29ویں برسی (آج) منائی جا رہی ہے

ہفتہ 6 جون 2020 15:45

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) اردو ، فارسی اور سرائیکی کے نامور شاعر حیدر گردیزی کی 29ویں برسی آج 7 جون کو منائی جا رہی ہے۔ معروف شاعر حیدر گردیزی ان کا اصل نام محمد حیدر تھا۔ آپ کا تعلق گردیزی سادات خانوادہ سے تھا۔ آپ کی مادری زبان سرائیکی تھی۔ میدان شعرو سخن میں اردو، فارسی اور سرائیکی زبانوں میں بھر پور طبع آزمائی کی۔

حیدر گردیزی کے بیٹے عمران حیدر کے مطابق انہوں نے دو یا اڑھائی ہزار غزلیں کہیں۔مذہبی رجحان ہونے کی وجہ سے انہوں نے اپنے غزلوں کے مجموعے شائع کرانے سے گریز کیا۔

(جاری ہے)

البتہ ان کی مندرجہ ذیل کتب نہایت قابل تحسین ہیں۔ ’’ لی خمستہ ‘‘ ( مسدس ) ’’ چاندنی کے ورق ‘‘ (اردو ہائیکو) ’’ لافًتٰی اِلا علی ‘‘ ( مسدس ومناقب ) ’’ حبیب ابنِ مظاہر ‘‘ (مرثیہ ) ’’ ہتھاں تے چند ‘‘ (سرائیکی ) ’’ ساہ دی بکل ‘‘ ( ہائیکو ) ’’ آنکھ میںگنبدخضرا ‘‘ ( اردو نعتیں )’’ عرش عزا ‘‘ ( نوحہ جات ، سلام ، نعت ،مناقب ) ’’ شیرازہ رسول ‘‘ ( مناقب ، سلام ، قطعات ) شامل ہیں۔

حیدر گردیزی عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔سات جون 1991ء کو دورانِ علاج انتقال کر گئے اور انہیں امام بارگاہ یوسف شاہ گردیز میں سپرد خاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں