ٹرین ڈرائیور نے خودکشی کے لیے آنے والی خاتون کو بچا لیا

ٹرین ڈرائیور کی ٹرین کے آگے آ کر خودکشی کرنے والی خاتون کو ٹرین روک کر سمجھانے کی تصویر سامنے آ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 4 اگست 2020 12:25

ٹرین ڈرائیور نے خودکشی کے لیے آنے والی خاتون کو بچا لیا
ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04اگست 2020) ٹرین ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکشی کے لیے آنے والی خاتون کو بچا لیا،ٹرین ڈرائیور کی ٹرین کے آگے آ کر خودکشی کرنے والی خاتون کو ٹرین روک کر سمجھانے کی تصویر سامنے آ گئی ۔تفصیلات کے مطابق ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی کے باعث خودکشی کی نیت سے ٹرین کے سامنے آنے والی خاتون بچ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز ریلوے لوکو شید ملتان کا سنیئر ترین ڈرائیور اسد نعیم پشاور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو روہڑی کے لیے لے کر جا رہا تھا کہ رحیم یار خان کے قریب ترنڈہ محمد پناہ کے مقام پر اچانک ایک خاتون ریلوے ٹریک پر آ کر لیٹ گئی۔ٹرین ڈرائیور نے فوری ایمرجنسی بریک لگا کر خاتون سے چند فٹ قبل ہی ٹرین کوو روک لیا اور بعد ازاں خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو ٹرین گشت پر مامور پولیس کانسٹیبل کے حوالے کر کے 15 منٹ کی تاخیر سے روانہ کیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ٹرین ڈرائیور کو خاتون کو سمجھاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔اس سے قبل جہانیاں میں خاتون نے ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کر لی تھی۔ بتایا گیا کہلاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس جہانیاں سے گزر رہی تھی کہ نہر لوئر باری دوآب کے پل پر خاتون نے ٹرین کے سامنے کود کر خود کشی کرلی خاتون کا جسم کئی ٹکڑوں میں بٹ گیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق تیس سالہ خاتون ثوبیہ دختر محمد اسلم سکنہ رسول پورہ تحصیل میلسی ضلع وہاڑی کی رہائشی تھی جبکہ خودکشی کی وجوہات کا علم نہ ہو سکا ہے ۔ریسکیو نے نعش مقامی پولیس کے حوالے کر دی تھی۔آج بھی ایک خاتون خودکشی کی نیت سے ہی ٹرین کے سامنے آئی تھی لیکن اس موقع پر ٹرین کے ڈرائیور نے سمجھداری کا مظاہرہ کیا اور خودکشی کے لیے آنے والی خاتون کو بچا لیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں