صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ایس اوپیز کے تحت کھیلوں کی اجازت دی گئی ہے، واجدعلی

منگل 11 اگست 2020 19:30

ملتان ۔11 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) حکومت نے کرونا پر قابو پانے کے بعد نوجوان کھلاڑیوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس او پیز کے تحت کھیلوں کے میدان دوبارہ سے آباد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چوہدری واجد علی ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف اسپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن, انجینئر رانا محمد شیراز وائس چیئرمین اوور سیز پاکستانیز کمیشن ملتان نے منگل کو عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے ان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کریں گے اور اس سلسلے میں ان کو اسپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن ملتان کی بھر پور حمایت حاصل ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے کہا ملتان جنوبی پنجاب کا مرکز ہے اور یہاں سے ہمیشہ باصلاحیت کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرکے اس خطہ کا نام روشن کیا ہے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان نے ہمیشہ ایسے کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کرکے ملکی اوربین الاقوامی سطح پراپنی صلاحیتوں کابھرپوراظہارکرنے کا موقع فراہم کیا ہے جو کہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں