میپکوریجن میں 68ہزار سے زائد نئے سنگل اورتھری فیس میٹرزجاری

منگل 11 اگست 2020 19:50

․ ملتان ۔11 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) قائمقام چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر عترت حسین نے میپکو ریجن کے تمام سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ صارفین کو نئے کنکشنوں کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ریجن بھر میں نئے کنکشنز کی فراہمی اور خراب میٹروں کی تبدیلی کے لئے 68ہزار346نئے سنگل اور تھری فیز میٹرز جاری کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میپکو ریجن کے زیر انتظام آپریشن سرکلوں ملتان، خانیوال، وہاڑی، ساہیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، مظفرگڑھ اور ڈی جی خان کے سپریٹنڈنگ انجینئرزفوری طورپر سٹورز سے میٹرز حاصل کرکے نئے کنکشنوں کی فراہمی یقینی بنائیں اور خراب میٹرز ترجیحی بنیادوں پر تبدیل کئے جائیں ۔ جولائی 2020ء میں نئے کنکشنوں کی فراہمی کے لئے 41ہزار445اور اگست 2020ء میں نئے کنکشنوں کی فراہمی کے لئے 11ہزار101نئے سنگل فیز میٹرز فراہم کئے گئے ہیں جبکہ خراب اور جلنے والے میٹروں کی تبدیلی کے لئے 15ہزار800سنگل فیز میٹرز دئیے گئے ہیں ۔سپریٹنڈنگ انجینئرز فوری طورپر میٹرز سٹورز سے حاصل کرکے اس کی رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھجوائیں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں