ایک روزمیں 119بجلی چورپکڑے گئے،23لاکھ سے زائد جرمانہ عائد

منگل 11 اگست 2020 19:50

ملتان ۔11 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) میپکو ٹیموںنے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میںایک روز میں119بجلی چورپکڑلئے ۔ایک لاکھ37ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر23 لا کھ83 ہزار روپے جرمانہ عائد ۔ایک مقدمہ درج کروایاگیا۔10اگست 2020؁ء کو ملتان میں42گھریلواور کمرشل صارفین کو46356یونٹس چوری کرنے پر1041705 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان میں 13 گھریلوصارفین کو14160یونٹس چوری کرنے پر187528روپے جرمانہ، وہاڑی میں16گھریلوصارفین کو20550یونٹس چوری کرنے پر353109 روپے جرمانہ ،بہاولپور میں8گھریلو صارفین کو10876یونٹس چوری کرنے پر166100روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، ساہیوال میں 17 گھریلوصارفین کو13621یونٹس چوری کرنے پر 291075روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں5 گھریلو صارفین کو7800یونٹس چوری کرنے پر115000روپے جرمانہ ، مظفرگڑھ میں10 گھریلو صارفین کو8111 یونٹس چوری کرنے پر136527روپے جرمانہ،بہاولنگر میں7گھریلو صارفین کو5259یونٹس چوری کرنے پر66170 روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میںایک گھریلو صارف کو1114 یونٹس چوری کرنے پر26736 روپے جرمانہ عائدکیا گیا ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں