سمارٹ لاک ڈاون کے علاقوں میں دکانیں کھولنے والوں کے خلاف کریک ڈاون، دکانیں سربمہر

ہفتہ 21 نومبر 2020 14:13

سمارٹ لاک ڈاون کے علاقوں میں  دکانیں کھولنے والوں کے خلاف کریک ڈاون، دکانیں سربمہر
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر سمارٹ لاک ڈاون کے علاقوں میں مارکیٹیں کھلی رکھنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روزگلگشت کے سمارٹ لاک ڈاون ایریا میں حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا،سب رجسٹرار محسن نثار کی قیادت میں پرائس مجسٹریٹس طارق ولی اور نعمان عابد نے بھرپورایکشن میں حصہ لیا جب کہ کھلے ریسٹورنٹس کو بھاری جرمانے اور مالز اور دکانوں کو سیل کرنے کی کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے،گزشتہ روز نعمت ہوٹل،غوری تکہ شاپ،اللہ وسایا فش بروسٹ اور ماسٹر بریانی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جب کہ احمد کلاتھ ہاوس کو سیل کردیا گیا،دوسری طرف شجاع آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہیں،اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد زبیر نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، اسسٹنٹ کمشنر نے بس اڈے کا بھی دورہ کیا اور ایک مسافر کو ماسک کے بغیر بس میں سوار کرنے پر اسٹینڈ انتظامیہ کو 2 ہزار روپے جرمانہ کیا ہے۔


متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں