سعودی عرب سے 140 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا

مسافروں کا سعودی عرب سے نکالے جانے پر سخت برہمی کا اظہار ،حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 21 نومبر 2020 20:52

سعودی عرب سے 140 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) سعودی عرب سے 140 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا جسکے بعد ملک بدر کیے گئے پاکستان وطن پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب پہنچنے پر حکام نے پاکستانی مسافروں کی امیگریشن سے انکار کر دیا اور انہیں ملک واپس بھیجنے کے احکامات جاری کیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق امیگریشن نہ ہونے پر پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

ملک بدر کیے گئے 140 پاکستان سعودی ایئرلائن کی پرواز سے ملتان پہنچے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جرائم میں ملوث ہونے اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے پر شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ملک بدری کے فیصلے پر مسافروں نے وطن واپسی پر احتجاج کیا اور حکام سے تلخ کلامی کی۔ مسافروں نے سعودی عرب سے نکالے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں