بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے، شاہ محمود قریشی

حکومت پاکستان نے اپنے خدشات سے عالمی برادری کو آگاہ کردیا ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیر خارجہ بھارتی ہتھکنڈوں پر پاکستان خاموش نہیں رہے گا، بھارت کا رویہ غیرذمہ دارانہ ہے اس کو ہر محاذ پر ناکامی ہوگی، خطے میں امن ہماری اولین خواہش ہے، گفتگو

اتوار نومبر 21:50

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے،حکومت پاکستان نے اپنے خدشات سے عالمی برادری کو آگاہ کردیا ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کیلئے سیل بنایا ہے، بھارت نے دہشت گردی کے سیل کے لیے 80 ارب کی رقم مختص کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اپنے خدشات سے عالمی برادری کو آگاہ کردیا ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی ہتھکنڈوں پر پاکستان خاموش نہیں رہے گا، بھارت کا رویہ غیرذمہ دارانہ ہے اس کو ہر محاذ پر ناکامی ہوگی، خطے میں امن ہماری اولین خواہش ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے، پاکستان کی طرف دیکھنے والی میلی آنکھ کو نکال باہر کریں گے۔

ملتان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments