فردوس عاشق اعوان جب فٹبال کھیلتی ہیں تووہاں کورونانہیں ہوتا، نفیسہ شاہ

اسدعمرجب سکھرمیں فنکشن کرتےہیں توکیااس سےکورونانہیں پھیلتا؟ رہنما پیپلز پارٹی کی حکومت پر تنقید

Shehryar Abbasi شہریار عباسی اتوار 29 نومبر 2020 17:37

فردوس عاشق اعوان جب فٹبال کھیلتی ہیں تووہاں کورونانہیں ہوتا، نفیسہ شاہ
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 نومبر2020ء) رہنما پیپلز پارٹی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا کا ڈرامہ رچا رکھا ہے ۔ ان کے فنکشنز اور تقاریب میں کورونا نہیں ہوتا، ہمارے جلسوں میں ہوتا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے حکومتی وزراء کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فردوس عاشق اعوان جب فٹبال کھیلتی ہیں تووہاں کورونانہیں ہوتا ۔

اسدعمرجب سکھرمیں فنکشن کرتےہیں توکیااس سےکورونانہیں پھیلتا؟ لیکن پی ڈی ایم کے جلسوں میں کورونا پھیلتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ میں زبردستی 2 گھنٹے بازاروں کا وقت بڑھایا، کیابازارکھلنےسےکورونانہیں پھیلتا؟ سارے ملک میں پبلک ٹرانسپورٹ کھلاہواہےاس سےکورونابالکل نہیں پھیلتا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا کل ملتان میں ہرصورت جلسہ کرنےکااعلان کردیا ہے، کارکنوں کی گرفتاریوں کےباوجودجلسہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی طاقت انہیں روکنے کی کوشش کرے گی تو عوام کا سمندر اس کو بہا لے جائے گا۔ انہوں نے کارکنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ڈنڈے کا استعمال کرتا ہے تو آپ کو بھی ڈنڈا اٹھانے کی اجازت ہے، پولیس یا کوئی بھی قوت آپ کی راہ میں رکاوٹ بنے تو اسے توڑ دیں۔

کل کا جلسہ ہر صورت میں ہوگا، اور کوئی اس کو روک نہیں سکتا ۔حکومت رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے، ہمارا ارادہ ہے جنوری میں لانگ مارچ نکالیں لیکن حکومت چاہتی ہے ہم پہلے ہی لانگ مارچ پر عمل شروع کر دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل کے جلسے کے حوالے سے حکمت عملی طے کر لی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ مریم نواز بھی کل ملتان پہنچ جائیں گی، عوام کا ایک سمندر ملتان پہنچے گا ۔ اس کے علاوہ بلاول بھٹو کی جگہ آصفہ بھٹو بھی ملتان جلسے میں شرکت کریں گی ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں