بے نظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو کی ملتان جلسے سے سیاست میں اینٹری

پیر 30 نومبر 2020 23:30

بے نظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو کی ملتان جلسے سے سیاست میں اینٹری
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹوشہید کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی ملتان جلسے سے سیاست میں اینٹری ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری بھی شریک ہوئیں جسے ان کے سیاسی کیریئر کا آغاز سمجھا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

جلسے میں شرکت کیلئے آصفہ بھٹو زرداری ملتان ایئرپورٹ پہنچیں جہاں آصفہ بھٹو زرداری کا استقبال ایم پی اے علی حیدر گیلانی اور ان کی بہن نے کیا۔

بعد ازاں وہ ملتان میں گیلانی ہاؤس پہنچی جس کے بعد ان کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی ریلی کا آغاز گیلانی ہاؤس سے ہوا۔اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے کارکنان سے خطاب میں ‘چلو چلو جلسہ گاہ چلو‘ کا نعرہ لگایا اور کہا کہ میرا یہی پیغام ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں