پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس8 دسمبر کو لاہور میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن

ملتان کی عوام نے سلیکٹڈ کو ریجیکٹ کر دیا ہے ،ہماری نظریں اب لاہور کے جلسے پر ہوں گی ، حکومت کیساتھ کسی قسم کے مذاکرات کرنے کو تیار نہیں ،گیلانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو ؒجلسہ کی کامیابی پی ڈی ایم کے تمام قائدین کی محنت کا نتیجہ ہے، ہمارے کارکن اب بھی جیلوں میں بند ہیں ،یوسف رضا گیلانی

منگل 1 دسمبر 2020 20:06

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس8 دسمبر کو لاہور میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملتان کے جلسہ کے بعد حکومت کو مزید ٹف ٹائم دینے کے لیے لاہور میں اعلان کردہ جلسہ کے لیے کام شروع کردیا ، پی ڈی ایم کا اہم سربراہی اجلاس 8 دسمبر کو اسلام آباد میں بلالیا ہے ہماری نظریں اب لاہور کے جلسے پر ہوں گی ، حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کرنے کو تیار نہیں ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملتان کے کامیاب جلسے پر یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، ان کے بیٹوں نے بہت قربانی دی ، کیوں کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے پولیس گردی کا نشانہ بنے ، ہماری نظریں اب لاہور کے جلسے پر ہوں گی ، آئندہ کی حکمت عملی پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں طے ہوں گی ، اجلاس میں تمام زمینی حقائق پر غور کیا جائے گا ، ہم اپنے شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام نظر نہیں آتے تو جلسہ کیا نظر آئے گا، عوام کے معاملات سے حکومت لاتعلق ہوگئی ہے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے کارکنوں کو گرفتار کرکے جیل میں بند کیا گیا ، جلسے سے قبل 1500کارکن جلسہ گاہ پہنچ چکے تھے ، کل ہم نے بجلی ،پانی کے بغیر جلسہ کیا ،ابھی بھی ہمارے کارکن جیلوں میں بند ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم نے کراچی جلسہ سانحہ کارسازسے منسوب کیا ، جب کہ ملتان کا جلسہ پیپلزپارٹی کییوم تاسیس سے منسوب کیاگیا ، پی ڈی ایم قیادت کامشکورہوں انہوں نے جلسے کاموقع دیا۔جلسہ کی کامیابی پی ڈی ایم کے تمام قائدین کی محنت کا نتیجہ ہی

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں