کارکنوں کے خلاف تشدد ،جمعیت علماء اسلام ملک بھر میں جمعہ اور ہفتہ کو مظاہرے کرے گی

بدھ 2 دسمبر 2020 16:43

کارکنوں کے خلاف تشدد ،جمعیت علماء اسلام ملک بھر میں جمعہ اور ہفتہ کو مظاہرے کرے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) ملتان میں کارکنوں پر تشدد کے خلاف جمعیت علماء اسلام ملک بھر میں جمعہ اور ہفتہ کو مظاہرے کرے گی۔ ترجمان جے یو آئی (ف)کے مطابق پی ڈی ایم کے ملتان جلسے کے موقع پر پنجاب حکومت نے جو رویہ اختیارکیا اس کے خلاف مظاہرے کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

اسلم غور ی نے کہاکہ ملتان جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کے کارکنان اور عام شہریوں کو گرفتارکے انہیں تشددکانشانہ بنایا، سیاسی کارکنان کے ساتھ انتظامیہ کے اس نارواسلوک کی ہرسطح پر مذمت کی جارہی ہے۔

اسلم غوری نے کہاکہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر ملک بھر میں ضلعی ہیڈکوارٹرزپر احتجاجی مظاہروں کااعلان کیا ہے، جمعیة علماء اسلام کے تمام اضلاع کے ذمہ داران اپنے اپنے اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کریں، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین اور کارکنان بھی مظاہروں میں شریک ہوں گے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں